زین شکیل

خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)

06 December 2025

21سپیکرز
372لسنرز

سپیکرز

ایم سعید کا پیش کردہ کلام

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو بات میں زہر گھولتا ہوا تُو آج بس غور سے سنا میں نے میرے لہجے میں بولتا ہوا تُو میں پروتا ہوا تجھے ان میں میرے الفاظ تولتا ہوا تُو آج پھر سے مجھے نظر آیا رنگ اُداسی میں گھولتا ہوا تُو پھر وہی تھامتا ہوا اِک میں پھر مسلسل ہے ڈولتا ہوا تُو دے کے دستک میں کاش پھر دیکھوں در کو چپ چاپ کھولتا ہوا تُو

— زین شکیل

کس نے آخر من کا دیپ بجھایا ہے

کس نے آخر من کا دیپ بجھایا ہے سناٹا ہی کیوں آخر چِلایا ہے تم بھی کیسی کیسی باتیں کرتے ہو کیسا کیسا تم نے ڈھونگ رچایا ہے شاخیں بھی تو پیڑ کے دکھ میں روئی ہیں پتوں نے بھی وافر شور مچایا ہے آج ہماری آنکھیں اتنا برسی ہیں آج برس کر ساون بھی پچھتایا ہے ہجر کے ماروں کو یوں ڈسنا ٹھیک نہیں ہم نے کالی راتوں کو سمجھایا ہے آج ہمارے بھاگ جگے ہیں اے لوگو آج ہمارا سانول ملنے آیا ہے میں نے اس کی آنکھوں سے الفاظ چنے اور اس کے ہونٹوں سے گیت بنایا ہے

— زین شکیل