زین شکیل

خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)

06 December 2025

21سپیکرز
372لسنرز

سپیکرز

وقاراحسن کا پیش کردہ کلام

جذبہ عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا اب میں ہر بات پہ حیران نہیں ہو سکتا یوں مجھے چھوڑ کے ہر روز چلے جاتے ہو جیسے میرا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا اب تو مدت سے کوئی خواب نہیں آنکھوں میں اس طرح سے کوئی ویران نہیں ہو سکتا تیری صورت سے اجالا ہے مری دنیا میں اب میں راہوں سے پریشان نہیں ہو سکتا ایک ہی شخص رگ و جاں میں سمایا ہوا ہے ہر کوئی شخص مری جان نہیں ہو سکتا زین وہ شخص مری یاد میں رونے والا میرے ہر درد سے انجان نہیں ہو سکتا

— زین شکیل