شہزاد احمد

رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا شہزاد احمد

11 January 2026

14سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

جل بھی چکے پروانے ہو بھی چکی رسوائی

جل بھی چکے پروانے ہو بھی چکی رسوائی اب خاک اڑانے کو بیٹھے ہیں تماشائی اب دل کو کسی کروٹ آرام نہیں ملتا اک عمر کا رونا ہے دو دن کی شناسائی اب وسعت عالم بھی کم ہے مری وحشت کو کیا مجھ کو ڈرائے گی اس دشت کی پہنائی جی میں ہے کہ اس در سے اب ہم نہیں اٹھیں گے جس در پہ نہ جانے کی سو بار قسم کھائی

— شہزاد احمد