سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
سحربیاں
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
ارباب خان
امل خان
انتظار حسین
ایم سعید
راجا اکرام قمر
سید جینٹلمین
عبدالقدیر
فائیٹر
کریسنٹ
ملک
ندیم بخاری
یادرفتگان
راجا اکرام قمر کا پیش کردہ کلام
میں اپنے عذاب لکھ رہی تھی
میں اپنے عذاب لکھ رہی تھی زخموں کا حساب لکھ رہی تھی پھولوں کی زباں کی شاعرہ تھی کانٹوں سے گلاب لکھ رہی تھی اس پیڑ کے کھوکھلے تنے پر اک عمر کے خواب لکھ رہی تھی آنکھوں سے سوال پڑھ رہی تھی پلکوں سے جواب لکھ رہی تھی ہر بوند شکستہ بام و در پر بارش کا عتاب لکھ رہی تھی اک نسل کے خواب کے لہو سے اک نسل کے خواب لکھ رہی تھی پھولوں میں ڈھلی ہوئی یہ لڑکی پتھر پہ کتاب لکھ رہی تھی
میٹھی نرم سجیلی دھوپ
میٹھی نرم سجیلی دھوپ ساحل کی چمکیلی دھوپ کب تک مایوں بیٹھے گی ساون کی شرمیلی دھوپ گھٹنوں گھٹنوں دریا کھیت ڈالی ڈالی گیلی دھوپ شوخ پہاڑی دوشیزہ چنچل تیز نکیلی دھوپ پھولوں پھولوں اترے گی اودی نیلی پیلی دھوپ کونپل کونپل پھوٹے گی کومل سرخ رسیلی دھوپ بستی کی ویران فضا اور سیلاب کی سیلی دھوپ پانی لاش وبا انسان بھوکی اور زہریلی دھوپ