زبیر قلزم

زبیر قلزم صاحب کے نام ایک شام

11 May 2026

16سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

یہ مناسب تو نہیں تھا کہ تماشا کرتے

یہ مناسب تو نہیں تھا کہ تماشا کرتے ہم برے تھے تو فقط آپ گزارا کرتے یہ محبت جو اگر ہوتی ہمارے بس میں ہے قسم آپ سے سرکار دوبارہ کرتے کچھ ہمیں کرنا نہیں آتا بہت اچھا ہے ہم کوئی کام بھی کرتے تو خسارہ کرتے رسم دنیا بھی محبت بھی نبھا لیتے آپ بات نہ کرتے کوئی ایک اشارہ کرتے کوئی ہوتا جو ہمیں چھوڑ کے جاتا یارو ہجر میں روتے اسے روز پکارہ کرتے تیری آنکھوں کے جو قلزم کا کنارہ ہوتا عین ممکن تھا کہ ہم تجھ سے کنارہ کرتے بعد مرنے کے کھلا راز یہ ہم پر قلزم کاش لوگوں کے دکھوں کا بھی مداوا کرتے

— زبیر قلزم