اعتبارساجد

ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)

01 December 2025

16سپیکرز
229لسنرز

سپیکرز

افتخار احمد کا پیش کردہ کلام

اس لہو کا لہجہ ہوں

اس لہو کا لہجہ ہوں جس کی روشنائی سے بام دور چمکتے ہیں جس کے عکسِ روشن سے راستے دمکتے ہیں اس لہو کا لہجہ ہوں جو صلیب سے ٹپکے جس لہو کی بوندوں میں چاند جگمگاتے ہیں جس کے نقشِ مٹی پر منزلیں اگاتے ہیں اس لہو کی رفعت ہوں جو لہو جبیں پر ہے اس لہو کی عظمت ہوں ثبت جو زمین پہ ہے

— اعتبارساجد

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے​ کہ دروازہ بھی آتا ہے کِسی کے لان سے پہلے​ ​پھر اُس کے بعد تنہائی کے دُکھ بھی جھیلنے ہوں گے​ یہی ڈر تھا رفاقت کے ہر اِک اِمکان سے پہلے​ ​مناسب ہے کہ اپنے راستے تبدیل کر لیں ہم​ کِسی اُلجھن، کِسی تلخی، کِسی خلجان سے پہلے​ ​چمک اُٹھے ہیں بالوں میں منور تار چاندی کے​ کِسی کے صحن میں دُھوپ آ گئی دالان سے پہلے​ ​کریں گے گفتگُو بھی، گر ہمیں دُنیا نے مُہلت دی​ ذرا ہم دیکھ تو لیں تجھ کو اِطمینان سے پہلے​ ​میں شرمندہ ہوں رفتگاں سے جانے کیوں ساجد​ بدل دیتا ہوں رستہ، روز قبرستان سے پہلے​

— اعتبارساجد