حسرت موہانی

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)

07 December 2025

20سپیکرز
246لسنرز

سپیکرز

انتظار حسین کا پیش کردہ کلام

گمان سارے یقین کر کے

گمان سارے یقین کر کے سزا ہی مجھ کو بنا نہ دینا حیات میری مجھی میں رہنا قضا ہی مجھ کو بنا نہ دینا صلے کا مجھ کو گلہ نہیں نہیں ملا تو نہیں سہی پر وفا ہی میری نہ چھین لینا جفا ہی مجھ کو بنا نہ دینا یہ زلف ایسے ہے رخ پہ لپٹی سبو پہ جیسے عدو کا پہرہ میں خود کو ڈستا پھروں ہمیشہ بَلا ہی مجھ کو بنا نہ دینا ہزار نازوں میں پلنے والا کمال نخرے اُٹھا رہا ہے ادا کا عادی بنانے والی خطا ہی مجھ کو بنا نہ دینا میں تیرا ہم راز تیرا ہم دم کبھی تو مجھ کو شریک کر لے فریب مجھ کو دکھا دکھا کے دغا ہی مجھ کو بنا نہ دینا یہ ننھے جگنو میرے مُقّلد میں مثلِ رہبر رہا ہوں لیکن قبر کے کتبے پہ بیٹھا روئے دیا ہی مجھ کو بنا نہ دینا وجۂ صرصر تمہی سے سیکھی یہ نرم خوہی بھی تم سے پائی مگر نہ دیکھے جو دوست دشمن ہوا ہی مجھ کو بنا نہ دینا ستم پرستی بجا ہے لیکن نفس پرستی نہ ہو تو اچھا انا پرستی سکھا سکھا کے خدا ہی مجھ کو بنا نہ دینا

— نا معلوم