حسرت موہانی

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)

07 December 2025

20سپیکرز
246لسنرز

سپیکرز

وقاراحسن کا پیش کردہ کلام

دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا

دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا شیوۂ عشق نہیں حسن کو رسوا کرنا اک نظر بھی تری کافی تھی پئے راحت جاں کچھ بھی دشوار نہ تھا مجھ کو شکیبا کرنا ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہار جس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا شام ہو یا کہ سحر یاد انہیں کی رکھنی دن ہو یا رات ہمیں ذکر انہیں کا کرنا صوم زاہد کو مبارک رہے عابد کو صلوٰۃ عاصیوں کو تری رحمت پہ بھروسا کرنا عاشقو حسن جفاکار کا شکوہ ہے گناہ تم خبردار خبردار نہ ایسا کرنا کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا ہے حسرتؔ ان سے مل کر بھی نہ اظہار تمنا کرنا

— حسرت موہانی