حسرت موہانی

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)

07 December 2025

20سپیکرز
246لسنرز

سپیکرز

یادرفتگان کا پیش کردہ کلام

محروم طرب ہے دل دلگیر ابھی تک

محروم طرب ہے دل دلگیر ابھی تک باقی ہے ترے عشق کی تاثیر ابھی تک وصل اس بت بد خو کا میسر نہیں ہوتا وابستۂ تقدیر ہے تدبیر ابھی تک اک بار سنی تھی سو مرے دل میں ہے موجود اے جان تمنا تری تقریر ابھی تک سیکھی تھی جو آغاز محبت میں قلم نے باقی ہے وہ رنگینئ تحریر ابھی تک اس درجہ نہ بیتاب ہو اے شوق شہادت ہے میان میں اس شوخ کی شمشیر ابھی تک کہنے کو تو میں بھول گیا ہوں مگر اے یار ہے خانۂ دل میں تری تصویر ابھی تک بھولی نہیں دل کو تری دزدیدہ نگاہی پہلو میں ہے کچھ کچھ خلش تیر ابھی تک تھے حق پہ وہ بے شک کہ نہ ہوتے تو نہ ہوتا دنیا میں بپا ماتم شبیرؔ ابھی تک گزرے بہت استاد مگر رنگ اثر میں بے مثل ہے حسرتؔ سخن میرؔ ابھی تک

— حسرت موہانی