امیر مینائی

ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی

05 January 2026

16سپیکرز
277لسنرز

سپیکرز

انتظار حسین کا پیش کردہ کلام

پھولوں میں اگر ہے بو تمہاری

پھولوں میں اگر ہے بو تمہاری کانٹوں میں بھی ہوگی خو تمہاری اس دل پہ ہزار جان صدقے جس دل میں ہے آرزو تمہاری دو دن میں گلو بہار کیا کی رنگت وہ رہی نہ بو تمہاری چٹکا جو چمن میں غنچۂ گل بو دے گئی گفتگو تمہاری مشتاق سے دور بھاگتی ہے اتنی ہے اجل میں خو تمہاری گردش سے ہے مہر و مہ کے ثابت ان کو بھی ہے جستجو تمہاری آنکھوں سے کہو کمی نہ کرنا اشکوں سے ہے آبرو تمہاری لو سرد ہوا میں نیم بسمل پوری ہوئی آرزو تمہاری سب کہتے ہیں جس کو لیلۃ القدر ہے کاکل مشک بو تمہاری تنہا نہ پھرو امیرؔ شب کو ہے گھات میں ہر عدو تمہاری

— امیر مینائی