پیر نصیرالدین

آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر

08 February 2026

20سپیکرز
260لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں

چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں صحن‌ گلشن میں ہمارا کچھ نہیں چین لوٹا دل مرا ویراں کیا بس بگاڑا ہے سنوارا کچھ نہیں جان دینے کے لیے حاضر ہیں ہم عاشقی میں یہ خسارا کچھ نہیں بے وفائی بھی ترا احسان ہے اس سے بڑھ کر حق ہمارا کچھ نہیں جستجو ایماں تن آسانی گناہ موج سب کچھ ہے کنارا کچھ نہیں ہم سے دل لے کر یہ ظالم نے کہا جاؤ رستہ لو تمہارا کچھ نہیں اک نگاہ لطف ہم پر بھی کبھی عرض ہے اپنی اجارا کچھ نہیں سارے عالم میں وہی وہ ہیں نصیرؔ سب کچھ ان کا ہے ہمارا کچھ نہیں

— پیر نصیرالدین