خواجہ میر درد

باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیں (خواجہ میردرد)

11 December 2025

12سپیکرز
245لسنرز

سپیکرز

یادرفتگان کا پیش کردہ کلام

ملاؤں کس کی آنکھوں سے میں اپنی چشم حیراں کو

ملاؤں کس کی آنکھوں سے میں اپنی چشم حیراں کو عیاں جب ہر جگہ دیکھوں اسی کے ناز پنہاں کو تجھے اے شمع کیا دیکھیں زمانے کو دکھانا ہے ہمیں جوں کاغذ آتش زدہ اور ہی چراغاں کو نہ تنہا کچھ یہی اطفال دشمن ہیں دوانوں کے بھرے ہے کوہ بھی دیکھا تو یاں پتھروں سے داماں کو جھمکتے ہیں ستاروں کی طرح سوراخ ہستی کے چھپایا گو کہ جوں خورشید میں داغ نمایاں کو نہ واجب ہی کہا جاوے نہ صادق ممتنع اس پر کیا تشخیص کچھ ہم نے نہ ہرگز شخص امکاں کو

— خواجہ میر درد