خواجہ میر درد

باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیں (خواجہ میردرد)

11 December 2025

12سپیکرز
245لسنرز

سپیکرز

ایم سعید کا پیش کردہ کلام

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا تو ہی آیا نظر جدھر دیکھا جان سے ہو گئے بدن خالی جس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا نالہ فریاد آہ اور زاری آپ سے ہو سکا سو کر دیکھا ان لبوں نے نہ کی مسیحائی ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا زور عاشق مزاج ہے کوئی دردؔ کو قصہ مختصر دیکھا

— خواجہ میر درد