ندا فاضلی

ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی

02 February 2026

18سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماں

بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماں یاد آتی ہے چوکا باسن چمٹا پھکنی جیسی ماں بانس کی کھری کھاٹ کے اوپر ہر آہٹ پر کان دھرے آدھی سوئی آدھی جاگی تھکی دوپہری جیسی ماں چڑیوں کی چہکار میں گونجے رادھا موہن علی علی مرغے کی آواز سے بجتی گھر کی کنڈی جیسی ماں بیوی بیٹی بہن پڑوسن تھوڑی تھوڑی سی سب میں دن بھر اک رسی کے اوپر چلتی نٹنی جیسی ماں بانٹ کے اپنا چہرہ ماتھا آنکھیں جانے کہاں گئی پھٹے پرانے اک البم میں چنچل لڑکی جیسی ماں

— ندا فاضلی