ندا فاضلی

ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی

02 February 2026

18سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

ایم سعید کا پیش کردہ کلام

تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے

تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے جہاں بھی جاؤں یہ لگتا ہے تیری محفل ہے یہ آسمان یہ بادل یہ راستے یہ ہوا ہر ایک چیز ہے اپنی جگہ ٹھکانے سے کئی دنوں سے شکایت نہیں زمانے سے یہ زندگی ہے سفر تو سفر کی منزل ہے ہر ایک پھول کسی یاد سا مہکتا ہے ترے خیال سے جاگی ہوئی فضائیں ہیں یہ سبز پیڑ ہیں یا پیار کی دعائیں ہیں تو پاس ہو کے نہیں پھر بھی تو مقابل ہے ہر ایک شے ہے محبت کے نور سے روشن یہ روشنی جو نہ ہو زندگی ادھوری ہے رہ وفا میں کوئی ہم سفر ضروری ہے یہ راستہ کہیں تنہا کٹے تو مشکل ہے

— ندا فاضلی

وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہے

وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہے مگر وہ ایک ہے کیوں اس سے یہ گلہ بھی ہے ہمیشہ مندر و مسجد میں وہ نہیں رہتا سنا ہے بچوں میں چھپ کر وہ کھیلتا بھی ہے نہ جانے ایک میں اس جیسے اور کتنے ہیں وہ جتنا پاس ہے اتنا ہی وہ جدا بھی ہے وہی امیر جو روزی رساں ہے عالم کا فقیر بن کے کبھی بھیک مانگتا بھی ہے اکیلا ہوتا تو کچھ اور فیصلہ ہوتا مری شکست میں شامل مری دعا بھی ہے

— ندا فاضلی