ندا فاضلی

ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی

02 February 2026

18سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا

بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا جو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈھتی رہتی ہیں نگاہیں کیا بات ہے میں وقت پے گھر کیوں نہیں جاتا وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میں جو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا میں اپنی ہی الجھی ہوئی راہوں کا تماشہ جاتے ہیں جدھر سب میں ادھر کیوں نہیں جاتا وہ خواب جو برسوں سے نہ چہرہ نہ بدن ہے وہ خواب ہواؤں میں بکھر کیوں نہیں جاتا

— ندا فاضلی

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے جب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گے تم جو سوچو وہ تم جانو ہم تو اپنی کہتے ہیں دیر نہ کرنا گھر آنے میں ورنہ گھر کھو جائیں گے بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کو چاند ستارے چھونے دو چار کتابیں پڑھ کر یہ بھی ہم جیسے ہو جائیں گے اچھی صورت والے سارے پتھر دل ہوں ممکن ہے ہم تو اس دن رائے دیں گے جس دن دھوکا کھائیں گے کن راہوں سے سفر ہے آساں کون سا رستہ مشکل ہے ہم بھی جب تھک کر بیٹھیں گے اوروں کو سمجھائیں گے

— ندا فاضلی