سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آزاد
الطاف خان
انتظار حسین
انورجمال
ایم سعید
حماد ابراہیم
خواجہ اشرف
رابعہ
راجا اکرام قمر
ریبل
سجاد رضا
سید جینٹلمین
طیورفتم
عروج فیاض
کراؤن
محسن زبیر
مرزا جواد
ملک
نایاب
نگاہ بسمل
نین سکھ
یادرفتگان
یادرفتگان کا پیش کردہ کلام
آنکھیں مجھے تلووں سے وہ ملنے نہیں دیتے
آنکھیں مجھے تلووں سے وہ ملنے نہیں دیتے ارمان مرے دل کے نکلنے نہیں دیتے خاطر سے تری یاد کو ٹلنے نہیں دیتے سچ ہے کہ ہمیں دل کو سنبھلنے نہیں دیتے کس ناز سے کہتے ہیں وہ جھنجھلا کے شب وصل تم تو ہمیں کروٹ بھی بدلنے نہیں دیتے پروانوں نے فانوس کو دیکھا تو یہ بولے کیوں ہم کو جلاتے ہو کہ جلنے نہیں دیتے حیران ہوں کس طرح کروں عرض تمنا دشمن کو تو پہلو سے وہ ٹلنے نہیں دیتے دل وہ ہے کہ فریاد سے لبریز ہے ہر وقت ہم وہ ہیں کہ کچھ منہ سے نکلنے نہیں دیتے گرمئ محبت میں وہ ہیں آہ سے مانع پنکھا نفس سرد کا جھلنے نہیں دیتے