آبرو شاہ مبارک

جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک

17 January 2026

13سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

کریسنٹ کا پیش کردہ کلام

دل نیں پکڑی ہے یار کی صورت

دل نیں پکڑی ہے یار کی صورت گل ہوا ہے بہار کی صورت کوئی گل رو نہیں تمہاری شکل ہم نے دیکھیں ہزار کی صورت تجھ گلی بیچ ہو گیا ہے دل دیدۂ انتظار کی صورت حسن کا ملک ہم نیں سیر کیا کہیں دیکھی نہ پیار کی صورت اب زمانہ سبھی طرح بگڑا کیا بنے روزگار کی صورت وصل کے بیچ ہجر جا ہے بھول جوں نشے میں خمار کی صورت اس زمانے کی دوستی کے تئیں کچھ نہیں اعتبار کی صورت کچھ ٹھہرتی نہیں کہ کیا ہوگی اس دل بے قرار کی صورت مبتذل اور خراب ہو کر کے اپنی لونڈے نیں خوار کی صورت آبروؔ دیکھ یار کا برو دوش دل ہوا ہے کنار کی صورت

— آبرہ شاہ مبارک