سپیکرز
نور مائیر
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
امل خان
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آبدار خان
آمنہ نعیم
افراسیاب
ایم سعید
راجا اکرام قمر
زاہدحسین
سید جینٹلمین
شہزاد
کریسنٹ
گلشن شیرازی
مصری خان
نایاب
ندیم بخاری
یادرفتگان
کریسنٹ کا پیش کردہ کلام
اک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں
اک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں وہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرا اور شاعر مرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں سونے والوں سے بھی نسبت کوئی ہوگی میری جاگنے والے تو گریے سے مجھے جانتے ہیں سب نے رکھی ہوئی ہے کوئی نشانی میری جیسے کچھ آنکھ کے حلقے سے مجھے جانتے ہیں میں کسی اور تعلق سے انہیں دیکھتا ہوں وہ کسی اور علاقے سے مجھے جانتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکے خاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں