پروین شاکر

کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)

26 December 2025

21سپیکرز
293لسنرز

سپیکرز

نور مائیر کا پیش کردہ کلام

تازہ محبتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہے

تازہ محبتوں کا نشہ جسم و جاں میں ہے پھر موسم بہار مرے گلستاں میں ہے اک خواب ہے کہ بار دگر دیکھتے ہیں ہم اک آشنا سی روشنی سارے مکاں میں ہے تابش میں اپنی مہر و مہ و نجم سے سوا جگنو سی یہ زمیں جو کف آسماں میں ہے اک شاخ یاسمین تھی کل تک خزاں اثر اور آج سارا باغ اسی کی اماں میں ہے خوشبو کو ترک کر کے نہ لائے چمن میں رنگ اتنی تو سوجھ بوجھ مرے باغباں میں ہے لشکر کی آنکھ مال غنیمت پہ ہے لگی سالار فوج اور کسی امتحاں میں ہے ہر جاں نثار یاد دہانی میں منہمک نیکی کا ہر حساب دل دوستاں میں ہے حیرت سے دیکھتا ہے سمندر مری طرف کشتی میں کوئی بات ہے یا بادباں میں ہے

— پروین شاکر

اپنی تنہائی مرے نام پہ آباد کرے

اپنی تنہائی مرے نام پہ آباد کرے کون ہوگا جو مجھے اس کی طرح یاد کرے دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھلا در اس کا وہ مسافر اسے ہر سمت سے برباد کرے اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں روز اک موت نئے طرز کی ایجاد کرے اتنا حیراں ہو مری بے طلبی کے آگے وا قفس میں کوئی در خود مرا صیاد کرے سلب بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھی روشنی چھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے سوچ رکھنا بھی جرائم میں ہے شامل اب تو وہی معصوم ہے ہر بات پہ جو صاد کرے جب لہو بول پڑے اس کے گواہوں کے خلاف قاضئ شہر کچھ اس باب میں ارشاد کرے اس کی مٹھی میں بہت روز رہا میرا وجود میرے ساحر سے کہو اب مجھے آزاد کرے

— پروین شاکر

ہونی دے حیلے

کس دا دوش سی کس دا نئیں سی ایہہ گلاں ہُن کرن دیاں نئیں ویلے لنگھ گئے توبہ والے راتاں ہوکے بھرن دیاں نئیں جو ہویا ایہہ ہونا ای سی تے ہونی روکیاں رُکدی نئیں اِک واری جدوں شروع ہو جاوے گل فیر اینویں مُکدی نئیں کُجھ اُنج وی راہواں اوکھیاں سن کُجھ گل وچ غم دا طوق وی سی کُجھ شہر دے لوک وی ظالم سن کُجھ مینوں مرن دا شوق وی سی

— منیرنیازی

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی بجھ گیا دل چراغ جلتے ہی کھل گئے شہر غم کے دروازے اک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی کون تھا تو کہ پھر نہ دیکھا تجھے مٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی خوف آتا ہے اپنے ہی گھر سے ماہ شب تاب کے نکلتے ہی تو بھی جیسے بدل سا جاتا ہے عکس دیوار کے بدلتے ہی خون سا لگ گیا ہے ہاتھوں میں چڑھ گیا زہر گل مسلتے ہی

— منیرنیازی