وصی شاہ

زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)

27 November 2025

21سپیکرز
354لسنرز

سپیکرز

مرزا جواد کا پیش کردہ کلام

تم سے پوچھا نہ گیا ھم سے بتایا نہ گیا

تم سے پوچھا نہ گیا ھم سے بتایا نہ گیا پھر بھی جو دل میں چھپا تھا وہ چھپایا نہ گیا عشق کی گلیوں میں اک عمر گزاری لیکن اب یہ لگتا ھے میں اس شہر میں آیا نہ گیا ورنہ کس کس نے نہیں چاہا ھمارا ھونا دل ترے بعد کسی سے بھی لگایا نہ گیا اس نے اک بار نکالا تھا مجھے محفل سے پھر مرے پاؤں بھی پکڑے میں دوبارہ نہ گیا عمر بھر ساتھ رھے پھول کی خوشبو جیسے لفظ تو بھول گئے روح سے لہجہ نہ گیا میں نے اک بار کبھی پانی پلایا تھا اسے چھت کبھی چھوڑ کے پھر میری پرندہ نہ گیا جسکو دیوانہ کہا جسکا اڑاتے تھے مذاق ھوش والوں کو مبارک ھو وہ دیوانہ--- گیا خامیاں اس نے بھی مجنوں میں نکالی ہیں وصی جس تلک عشق تو کیا عشق کا سایہ نہ گیا

— وصی شاہ