سپیکرز
نور مائیر
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
امل خان
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آبدار خان
آدرش
امل خان
ایم سعید
ایمان
حسین بلوچ
حماد ابراہیم
حمایت اللہ
راجا اکرام قمر
زاہد
زاہدحسین
سجاد رضا
سید جینٹلمین
شہزاد
عمران غازی
غالب
فائیٹر
کریسنٹ
گلشن شیرازی
ملک
نایاب
ندیم بخاری
یادرفتگان
عمران غازی کا پیش کردہ کلام
سلگتے بجھتے جزیروں پہ نخل جڑتی ہے
سلگتے بجھتے جزیروں پہ نخل جڑتی ہے یہ موج روز نئی داستان گھڑتی ہے لگے رہیں گے کہاں تک سکوت کے خیمے وہ شور ہے کہ طناب صدا اکھڑتی ہے سلگ رہا ہے کسی سبز آگ میں وہ شجر جو ٹہنیوں کو ہلاؤں تو راکھ جھڑتی ہے لپکتے ہیں انہی شانوں کو ڈھونڈتے دھاگے پڑے پڑے ہی کہیں کوئی شال ادھڑتی ہے بہت گھنا ہی سہی نخل خواب کا سایہ مگر یہ دھوپ جو چاروں طرف سے پڑتی ہے یہ باغ دل ہے یہیں اک اداس شہزادی گلاب توڑتی ہے تتلیاں پکڑتی ہے