راکب مختار

حکم مرشد پر جینا ہے، مر جانا ہے راکب مختار

21 April 2026

16سپیکرز
188لسنرز

سپیکرز

وقارالحسن کا پیش کردہ کلام

جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو

جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو کسی 'شریف' کو ایسی جگہ پہ شام نہ ہو میں دوستی کا ہر اک بڑھتا ہاتھ چومتا ہوں بس ایک شرط ہے بندہ نمک حرام نہ ہو مرا جلانا بھی کیا اور اس کا جلنا بھی کیا اگر چراغ ہواؤں سے ہمکلام نہ ہو بھلے ہو عالم انسان در بدر لیکن دیار غیر میں سیدانیوں کو شام نہ ہو تو جس سے حال بھی گالی کے ساتھ پوچھتا ہے یہ سوچ لے ترا قاتل یہی غلام نہ ہو

— راکب مختار