ظفراقبال

مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفر (ظفر اقبال)

05 December 2025

18سپیکرز
199لسنرز

سپیکرز

ندیم بخاری کا پیش کردہ کلام

ہزار ربط بڑھائیں خیال خام سے ہم نکل نہ پائیں گے تنہائیوں کے دام سے ہم

ہزار ربط بڑھائیں خیال خام سے ہم نکل نہ پائیں گے تنہائیوں کے دام سے ہم جو شامِ غم میں لبوں پر لرز گپ کئی بار سبھی کے بھاگے ہوئے تھے اُس ایک نام سے ہم شب خار تھی ، سے تھی ، بہار تھی ، لیکن یٹ کے سو رہے عکس فروغ جام سے ہم الجھ رہیں گے کیسی اور بحر ہے تہ میں نکل بھی جائیں اگر سیل صبح و شام سے ہم یہ اور بات کہ صحبت ہی ہل گئی ایسی دگرنہ شہر میں آنے تھے اپنے کام سے ہم جو دوسروں کے لیے آبدار رکھتے تھے ہوئے ہیں قتل اُسی تیغ بے نیام سے ہم رواں دواں رہی دُنیا مثال مور د مگس اُتر کے دیکھ نہ پائے فراز بام سے ہم ہمارے زخم نہاں پر فسردہ ہو نہ کوئی ہیں پر بہار اسی نقش ناتمام سے ہم ہمارے شعر ہیں پر نہ کھل سکیں شاید ڈرے ہوئے ہیں کچھ ایسے قبول عام سے ہم

— ظفراقبال

دل وہ بِگڑا ہوا بچہ ہے کہ جو مانگے گ

دِل وہ بگڑاہوا بچہ ہے کہ جو مانگے گا گر اُسی وقت نہ دیں گے تو مچل جائے گا رات پھرآئے گی، پھر ذہن کے دروازے پر کوئی مہندی میں رنگے ہاتھ سے دستک دے گا دھوپ ہے ، سایہ نہیں آنکھ کے صحرا میں کہیں دید کا قافلہ آیا تو کہاں ٹھہرے گا وہ تو خوشبو ہے ، اُسے چوم سکو گے کیسے مر بھی جاوتو یہ ارماں نہ کبھی نکلےگا دیکھ کر شمعِ تمنا کی ضیاء آنکھوں میں مُسکرائے گا، مگر بات نہیں مانے گا آہٹ آتے ہی نگاہوں کو جُھکا لو ، کہ اُسے دیکھ لو گے تو لپٹنے کو بھی جی چاہے گا​

— ظفراقبال