کیف احمد صدیقی

داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی

13 January 2026

15سپیکرز
280لسنرز

سپیکرز

گلشن شیرازی کا پیش کردہ کلام

اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے

اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے دل نہیں مرا گویا ان کی راجدھانی ہے گھاس کے گھروندے سے زور آزمائی کیا آندھیاں بھی پگلی ہیں برق بھی دوانی ہے شاید ان کے دامن نے پونچھ دیں مری آنکھیں آج میرے اشکوں کا رنگ زعفرانی ہے پوچھتے ہو کیا بابا کیا ہوا دل زندہ وہ مرا دل زندہ آج آنجہانی ہے کیفؔ تجھ کو دنیا نے کیا سے کیا بنا ڈالا یار اب ترے منہ پر رنگ ہے نہ پانی ہے

— کیف بھوپالی