باصر سلطان کاظمی

گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)

29 December 2025

19سپیکرز
149لسنرز

سپیکرز

عبدالقدیر کا پیش کردہ کلام

دور سایا سا ہے کیا پھولوں میں

دور سایا سا ہے کیا پھولوں میں چھپتی پھرتی ہے صبا پھولوں میں اتنی خوشبو تھی کہ سر دکھنے لگا مجھ سے بیٹھا نہ گیا پھولوں میں چاند بھی آ گیا شاخوں کے قریب یہ نیا پھول کھلا پھولوں میں چاند میرا ہے ستاروں سے الگ پھول میرا ہے جدا پھولوں میں چاندنی چھوڑ گئی تھی خوشبو دھوپ نے رنگ بھرا پھولوں میں تتلیاں قمریاں سب اڑ بھی گئیں میں تو سویا ہی رہا پھولوں میں رک گیا ہاتھ ترا کیوں باصرؔ کوئی کانٹا تو نہ تھا پھولوں میں

— باصر سلطان کاظمی