باصر سلطان کاظمی

گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)

29 December 2025

19سپیکرز
149لسنرز

سپیکرز

ابو لقمان کا پیش کردہ کلام

رہ عشق میں کب دیا کچھ سنائی دکھائی

رہ عشق میں کب دیا کچھ سنائی دکھائی بہت دوستوں نے بھلائی برائی دکھائی سمجھتے ہیں اہل نظر حسن کی یہ ادائیں گھڑی دیکھنے کے بہانے کلائی دکھائی ہماری توجہ بھی اس دم ذرا منقسم تھی مداری نے کچھ ہاتھ کی بھی صفائی دکھائی دوبارہ بھروسہ کیا آزمائے ہوئے پر بہت آپ نے بھی طبیعت رچائی دکھائی عجب کیا جو عاشق نے سر پھوڑ کر جان دے دی عجب کیا جو محبوب نے بے وفائی دکھائی

— باصر سلطان کاظمی