ادا جعفری

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)

12 December 2025

19سپیکرز
242لسنرز

سپیکرز

حمایت اللہ کا پیش کردہ کلام

چاک دل بھی کبھی سلتے ہوں گے

چاک دل بھی کبھی سلتے ہوں گے لوگ بچھڑے ہوئے ملتے ہوں گے روز و شب کے انہی ویرانوں میں خواب کے پھول تو کھلتے ہوں گے ناز پرور وہ تبسم سے کہیں سلسلے درد کے ملتے ہوں گے ہم بھی خوشبو ہیں صبا سے کہیو ہم نفس روز نہ ملتے ہوں گے صبح زنداں میں بھی ہوتی ہوگی پھول مقتل میں بھی کھلتے ہوں گے اجنبی شہر کی گلیوں میں اداؔ دل کہاں لوگ ہی ملتے ہوں گے

— ادا جعفری