ادا جعفری

ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)

12 December 2025

19سپیکرز
242لسنرز

سپیکرز

امل خان کا پیش کردہ کلام

ہر شخص پریشان سا حیراں سا لگے ہے

ہر شخص پریشان سا حیراں سا لگے ہے سائے کو بھی دیکھوں تو گریزاں سا لگے ہے کیا آس تھی دل کو کہ ابھی تک نہیں ٹوٹی جھونکا بھی ہوا کا ہمیں مہماں سا لگے ہے خوشبو کا یہ انداز بہاروں میں نہیں تھا پردے میں صبا کے کوئی ارماں سا لگے ہے سونپی گئی ہر دولتِ بیدار اسی کو یہ دل جو ہمیں آج بھی ناداں سا لگے ہے آنچل کا جو تھا رنگ وہ پلکوں پہ رچا ہے صحرا میری آنکھوں کو گلستاں سا لگے ہے پندار نے ہر بار نیا دیپ جلایا جو چوٹ بھی کھائی ہے وہ احساں سا لگے ہے ہر عہد نے لکھی ہے میرے غم کی کہانی ہر شہر میرے خواب کا عنواں سا لگے ہے تجھ کو بھی ادا جرأتِ گفتار ملی ہے تو بھی تو مجھے حرفِ پریشاں سا لگے ہے

— ادا جعفری

یہی نہیں کہ زخم جاں کو چارہ جو ملا نہیں

یہی نہیں کہ زخم جاں کو چارہ جو ملا نہیں یہ حال تھا کہ دل کو اسم آرزو ملا نہیں ابھی تلک جو خواب تھے چراغ تھے گلاب تھے وہ رہ گزر کوئی نہ تھی کہ جس پہ تو ملا نہیں تمام عمر کی مسافتوں کے بعد ہی کھلا کبھی کبھی وہ پاس تھا جو چار سو ملا نہیں وہ جیسے اک خیال تھا جو زندگی پہ چھا گیا رفاقتیں تھیں اور یوں کہ روبرو ملا نہیں تمام آئنوں میں عکس تھے مری نگاہ کے بھرے نگر میں ایک بھی مجھے عدو ملا نہیں وراثتوں کے ہاتھ میں جو اک کتاب تھی ملی کتاب میں جو حرف ہے ستارہ خو ملا نہیں وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھری وہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں

— ادا جعفری