سپیکرز
ایمان
ہوسٹ
ثنا سوئٹ
کو ہوسٹ
نور مائیر
کو ہوسٹ
افتخار احمد
آئیڈیا
آزاد
امل خان
انتظار حسین
ایم سعید
حسن شبیر
حمایت اللہ
روح من
زاہد
سجاد رضا
سید جینٹلمین
شاہین
صباگل
ظفر نقوی
عروج فیاض
کریسنٹ
مسافر
ملک
مون واکر
یادرفتگان
روح من کا پیش کردہ کلام
ایک آئینہ رو بہ رو ہے ابھی
ایک آئینہ رو بہ رو ہے ابھی اس کی خوشبو سے گفتگو ہے ابھی وہی خانہ بدوش امیدیں وہی بے صبر دل کی خو ہے ابھی دل کے گنجان راستوں پہ کہیں تیری آواز اور تو ہے ابھی زندگی کی طرح خراج طلب کوئی درماندہ آرزو ہے ابھی بولتے ہیں دلوں کے سناٹے شور سا یہ جو چار سو ہے ابھی زرد پتوں کو لے گئی ہے ہوا شاخ میں شدت نمو ہے ابھی ورنہ انسان مر گیا ہوتا کوئی بے نام جستجو ہے ابھی ہم سفر بھی ہیں رہ گزر بھی ہے یہ مسافر ہی کو بہ کو ہے ابھی