مظفر وارثی

شوق جینے کا ہے مجھکو مگر اتنا بھی نہیں (مظفر وارثی)

18 December 2025

27سپیکرز
288لسنرز

سپیکرز

ریبل کا پیش کردہ کلام

سایا کوئی میں اپنے ہی پیکر سے نکالوں

سایا کوئی میں اپنے ہی پیکر سے نکالوں تنہائی بتا کیسے تجھے گھر سے نکالوں اک موج بھی مل جائے اگر مجھ کو صلے میں گرتے ہوئے دریا کو سمندر سے نکالوں تیشے سے بجاتا پھروں میں بربط کہسار نغمے جو مرے دل میں ہیں پتھر سے نکالوں لو تیز نہیں کچھ مری آنکھوں ہی کی شاید مطلب یہی بے نوریٔ منظر سے نکالوں بدلے نہ کوئی رنگ ترا حسن خموشی میں بات کے پہلو ترے تیور سے نکالوں توبہ نے جگایا مرے اندر کا شرابی اب فال بھی ٹوٹے ہوئے ساغر سے نکالوں سوچوں کے بیاباں میں لیے پھرتا ہے مجھ کو کیا ذہن بھی سودا ہے جسے سر سے نکالوں اک نسل سخن مجھ میں ہے آباد مظفرؔ صورت نئی ہر لفظ کے اندر سے نکالوں

— مظفر وارثی

مُفلسِ زندگی اب نہ سمجھے کوئی

مُفلسِ زندگی اب نہ سمجھے کوئی مجھ کو عشقِ نبی اِس قدر مل گیا جگمگائے نہ کیوں میرا عکسِ درُوں ایک پتھر کو آئینہ گر مل گیا جس کی رحمت سے تقدیرِ انساں کُھلے اُس کی جانب ہی دروازہء جاں کُھلے جانے عمرِ رواں لے کے جاتی کہاں خیر سے مُجھ کو خیر البشر مل گیا محورِ دو جہاں ذات سرکار کی اور مری حیثیت ایک پرکار کی اُس کی اِک رہگزر طے نہ ہو عمر بھر قبلہء آرزو تو مگر مل گیا اُس کا دیوانہ ہوں اُس کا مجذوب ہوں کیا یہ کم ہے کہ میں اُس سے منسوب ہوں سرحدِ حشر تک جاؤں گا بے دھڑک مجھ تو اتنا تو زادِ سفر مل گیا جس طرف سے بھی گزریں مری خواہشیں مجھ سے بچ کر نکلتیں رہیں لغزشیں جب جُھکائی نظر، جُھک گیا میرا سر نقشِ پا اُس کا ہر موڑ پر مل گیا ذہن بے رنگ تھا ، سانس بے روپ تھی روح پر معصیت کی کڑی دھوپ تھی اُس کی چشمِ غنی رونقِ جاں بنی چھاؤں جس کی گھنی وہ شجر مل گیا جب سے مجھ پر ہُوا مصطفےٰ کا کرم بن گیا دل مظفر چراغِ حرم زندگی پھر رہی تھی بھٹکتی ہوئی میری خانہ بدوشی کو گھر مل گیا

— مظفر وارثی