مظفر وارثی

شوق جینے کا ہے مجھکو مگر اتنا بھی نہیں (مظفر وارثی)

18 December 2025

27سپیکرز
288لسنرز

سپیکرز

سجاد رضا کا پیش کردہ کلام

جھوم لے ہنس بول لے پیاری اگر ہے زندگی

جھوم لے ہنس بول لے پیاری اگر ہے زندگی سانس کے بس ایک جھونکے کا سفر ہے زندگی دیر ہی بنتے بگڑتے کچھ اسے لگتی نہیں پھول کی دیوار پر شبنم کا گھر ہے زندگی زندگی میں جو بھی کرنا چاہتا ہے کر گزر کیا خبر برسوں کی ہے یا لمحہ بھر ہے زندگی اجنبی حالات سے بھی ہنس کے ملنا چاہئے ہر قدم پر مڑنے والی رہ گزر ہے زندگی بھیجتا رہتا ہوں جانے اپنی سانسیں کس کے نام یار نا معلوم کی اک نامہ بر ہے زندگی دشت میں نکلو تو کانٹا ہے تھکن ہے گرد ہے ناؤ میں بیٹھو تو لگتا ہے بھنور ہے زندگی تا ابد اس سے نہ ٹوٹے گا مظفرؔ رابطہ موت سے آگے عدم کے نام پر ہے زندگی

— مظفر وارثی