قتیل شفائی

اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)

28 November 2025

21سپیکرز
270لسنرز

سپیکرز

مرزا جواد کا پیش کردہ کلام

رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھ

رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھ ہم کو چلنا ہے مگر وقت کی رفتار کے ساتھ غم لگے رہتے ہیں ہر آن خوشی کے پیچھے دشمنی دھوپ کی ہے سایۂ دیوار کے ساتھ کس طرح اپنی محبت کی میں تکمیل کروں غم ہستی بھی تو شامل ہے غم یار کے ساتھ لفظ چنتا ہوں تو مفہوم بدل جاتا ہے اک نہ اک خوف بھی ہے جرأت اظہار کے ساتھ دشمنی مجھ سے کئے جا مگر اپنا بن کر جان لے لے مری صیاد مگر پیار کے ساتھ دو گھڑی آؤ مل آئیں کسی غالبؔ سے قتیلؔ حضرت ذوقؔ تو وابستہ ہیں دربار کے ساتھ

— قتیل شفائی