قتیل شفائی

اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)

28 November 2025

21سپیکرز
270لسنرز

سپیکرز

ملک کا پیش کردہ کلام

پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے

پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے پھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے پہلے مزاجِ راہ گزر جان جائیے پھر گردِ راہ جو بھی کہے مان جائیے کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیں میری سنیں تو دل کا کہا مان جائیے اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس یہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہو آنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے

— قتیل شفائی

وعدہ حور پہ بہلائے ہوئے لوگ ہیں ہم

وعدۂِ حور پہ بہلائے ہوئے لوگ ہیں ہم خاک بولیں گے کہ دفنائے ہوئے لوگ ہیں ہم یوں ہر ایک ظلم پہ دم سادھے کھڑے ہیں جیسے دیوار میں چنوائے ہوئے لوگ ہیں ہم اس کی ہر بات پہ لبیک بھلا کیوں نہ کہیں زر کی جھنکار پہ بلوائے ہوئے لوگ ہیں ہم جس کا جی چاہے وہ انگلی پہ نچا لیتا ہے جیسے بازار سے منگوائے ہوئے لوگ ہیں ہم ہنسی آئے بھی تو ہنستے ہوئے ڈر لگتا ہے زندگی یوں تیرے زخمائے ہوئے لوگ ہیں ہم آسمان اپنا، زمیں اپنی، نہ سانس اپنی تو پھر جانے کس بات پہ اترائے ہوئے لوگ ہیں ہم جس طرح چاہے بنا لے ہمیں وقت قتیل درد کی آنچ پہ پگھلائے ہوئے لوگ ہیں ہم

— قتیل شفائی